اشتہار

شاہین اور کیوی آج دوسرے ون ڈے میں ٹکرائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے مہمان ٹیم کو زیر کیا تھا۔

پہلے میچ میں پاکستان بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آخری دس اوورز میں حریف ٹیم کو صرف 66 رنز بنانے کا موقع دیا تو ہدف کے تعاقب میں بلے باز بھی پیچھے نہ رہے۔ فخر کی شاندار سنچری، امام الحق کی نصف سنچری، کپتان بابر اعظم اور آخری لمحات میں محمد رضوان کی جارحانہ مگر ذمے دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

- Advertisement -

ابتدائی میچ میں قومی ٹیم کے فیلڈرز سے غلطیاں ہوئیں۔ کیچ گرائے اور گراؤنڈ فیلڈنگ میں بھی رنز لٹائے۔ اگر سیریز کے ساتھ ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننا ہے تو بقیہ میچوں میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی خامیاں دور کرکے اس شعبے میں بھی بہتری لانی ہوگی۔

رواں سیریز کا پنڈی میں یہ آخری معرکہ ہے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی کے لیے اڑان بھریں گی جہاں سیریز کی بقیہ تین میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سیریز میں کلین سوئپ کرکے ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے تو نیوزی لینڈ بھی سیریز جیت کر یہ درجہ حاصل کرسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں