جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ بابراعظم حوصلہ بڑھاتے رہے

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سابق کپتان سرفراز احمد ڈگ آؤٹ میں بے چین نظر آئے جب کہ ان فٹ کپتان بابراعظم حوصلہ بڑھاتے رہے کبھی وہاب ریاض کو سمجھاتے کبھی عماد سے بات کرتے، رنز کی رفتار بڑھی تو چہرے پر مسکراہٹ آئی۔

کیوی ٹیم کے خلاف ٹاپ آرڈر کی ناکامی اور یکے بعد 5 وکٹیں گرنے پر سابق کپتان سرفراز احمد ڈگ آؤٹ میں پریشان بیٹھے رہے ان کے چہرے سے بے چینی عیاں تھے اور اسی بر چینی میں کبھی وہاب ریاض کو سمجھاتے تو کبھی عماد سے بات کرتے دکھائی دیے۔ رنز کی رفتار بڑھی تو سرفرازکے چہرےپرمسکراہٹ آئی۔

- Advertisement -

آکلینڈ کی ڈراپ ان پچ پر پاکستان کی39رنز پر5 وکٹیں گریں، رضوان 17، حیدرعلی3، عبداللہ شفیق اورحفیظ صفرپر آؤٹ شاداب نے31گیندوں پر42، فہیم اشرف نے31رنز اسکورکئے۔

پاکستان نے اننگز میں 8چھکےلگائے، ڈفی کی ڈیبیوپر4وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے ہدف 19ویں اوورمیں 5 وکٹوں پر حاصل کیا حارث رؤف نے 3اور شاہین آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

کیچ گرایا تو میچ گرایا، نیوزی لینڈ کے خلاف سترہویں اوور میں باؤنڈری پر فہیم اشرف نے آسان کیچ گرا دیا، کیچ تو چھوڑا ساتھ ہی باؤنڈری بھی ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں