اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

ملتان ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 154 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز کو 9 رنز کی برتری

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستانی ٹیم بھی پہلی اننگز میں بولرز کے سامنے نہ ٹک سکی، ٹیم 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے، ملتان ٹیسٹ کے پہلے ہی روز 20 وکٹیں گر گئیں، قومی ٹیم نے 154 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔

میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 22 رنز پر گری، محمد ہریرہ 9 رنز بنا کر کیمر روچ کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم صرف ایک رنر بنا کر بولڈ ہو گئے تھے، پہلی اننگز میں محمد رضوان 49 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل 32، کامران غلام 16، کپتان شان مسعود نے 15 رنز بنائے اس کے علاوہ سلمان آغا نے 9 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی جانب سے جومیل واریکن 4 وکٹیں لیکر ویسٹ انڈیز کے نمایا ں بولر رہے۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز

ویسٹ انڈیز نے ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا اور جلد ہی دو وکٹیں گرا دیں۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایک کھلاڑی کو آؤٹ کردیا، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر آؤٹ کیا۔

ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر حاصل کی، ساجد اور نعمان کی جوڑی نے مل کر اگلی 5 وکٹیں 12 اوورز کے اندر ہی حاصل کرلیں۔

بعدازاں ویسٹ انڈیز نے اچھی پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 95 رنز تک پہنچایا جس کے بعد نعمان علی نے ایک مرتبہ پھر 27.4 اوورز میں ایک اور وکٹ حاصل کی اور میچ میں اپنی پانچویں وکٹ حاصل کرلی۔

پاکستانی بولرز کو آخری وکٹ کے لیے سخت محنت کرنا پڑی، مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 163 رنز تک پہنچایا جس کے بعد نعمان علی نے آخری وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر41.1 اوورز بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 2 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے، انہیں خرم شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، کامران غلام، محمد حریرا، سلمان علی آغا، ساجد خان، ابرار احمد، نعمان علی اور کاشف علی شامل ہیں۔

بابر اعظم ’کنگ‘ نہیں، شاداب خان

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی ایسی پچز بننی چاہئیں جیسے دیگر ممالک اپنے فائدے کیلئے بناتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں