جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاک زمبابوے پہلاون ڈے آج ہرارے میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کاپہلا میچ آج ہرارے میں کھیلاجائے گا.

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد شاہینوں کی نظریں ون ڈے سیریز پر ہیں، اسد شیفق، سرفرازاحمداور کپتان اظہرعلی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعدٹیم کو جوائن کرلیا ہے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل بلال آصف کو ون ڈے ٹیم میں بھی لے لیا گیا۔

ملتان کے عامر یامین پہلے ہی انورعلی کے متبادل کے طور پراسکواڈ کا حصہ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے فارمیٹ میں شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک اکاون میچز کھیلیں گئے، پینتالیس میں کامیابی نے شاہینوں کے قدم کے چومے اور صرف تین میچز میں ناکامی قومی ٹیم کا مقدر بنی۔ ایک میچ ٹائی اور دوبے نتیجہ رہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں