تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پرتھ ٹیسٹ: پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز پر ڈھیر، 216 رنز کا خسارہ

پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ کا آج تیسرا روز ہے جہاں پاکستان کی پوری ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جہاں قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو 216 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا تاہم اب پاکستان کی پوری ٹیم 271 رنز پر ڈھیر ہوچکی ہیں، تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان کا مڈل آرڈر دغا دے گیا، پہلی اننگز میں سرفراز احمد 3، فہیم اشرف 9، بابر اعظم 21 رنز بنا سکے جبکہ عامرجمال نے 10 اور خرم شہزاد نے 7 رنز کا حصہ ڈالا۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر آغا سلمان ناقابل شکست رہے انہوں نے 28 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل نے 28، امام الحق نے 62، عبداللہ شفیق نے42 اور کپتان شان مسعود 30 رنز بنا سکے۔

دوسرے روز کا کھیل

گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم 487 رنز پر آؤٹ ہوئی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تھا۔

ٹیم کے اوپنر نے  ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر اس وقت گری جب کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پہلے روز کا کھیل

میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی, پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -