جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

ہماری حکومت میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنا، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2022 میں اقتدار میں آکر ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنا، ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013 میں ملک کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ماضی میں ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

اسحاق ڈار نے 2024 میں کتنے غیر ملکی دورے کیے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معدنیات کا بڑا خزانہ موجود ہے، ہماری حکومت میں تمام شعبوں نے ترقی کی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے نائب کا کہنا تھا کہ زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کی ترقی پر توجہ مرکوز ہے، حکومت اور نجی شعبوں کو مل کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو بلندیوں پر پہنچائیں گے، اسحاق ڈار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں