لاہور: پاکستان اےکرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئی،پاکستانی ٹیم دورے کے دوران انگلینڈ اور سری لنکا کی اے ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان اےکرکٹ ٹیم کاسولہ رکنی دستہ ہیڈ کوچ باسط علی اور ٹیم مینیجر نوشاد علی خان کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگیا،ٹیم غیر ملکی پرواز ای کے 623 کے ذریعے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے گی.
دورہ انگلینڈ کے دوران بابر اعظم ٹیم کے کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گے،پاکستانی اے ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی،دوسری جانب سر ی لنکا کے خلاف دو ون ڈے اور دو چار روزہ میچ کھیلے جائیں گے.
پاکستانی اے ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے لاہور ایئرپورٹ لایا گیا.
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اے ٹیم کو شیڈول سے ایک ہفتہ قبل ہی انگلینڈ بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی تھی.