جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ تسلیم کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایم ایف نے مطالبہ وزارت خزانہ سے نان کیش ایڈجسٹمنٹ پر پابندی لگانے مطالبہ کیا ہے جس پر پاکستان نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے نان کیش ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے جس پر وزارت نے یقین دہانی کرا دی ہے ک وہ دیگر وزارتوں کے لیے نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرانٹ اور فنڈز کی منظوری کیلیے وزارت خزانہ کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ کیش ٹرانزیکشنز کرے گی جب  کہ وزارت خزانہ حکومتی ملکیتی اداروں سے ڈیوڈنڈ کو بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کر سکے گی۔

- Advertisement -

حکومتی ملکیتی اداروں کیلیے گرانٹس یا فنڈز کا اجرا بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ میں نہیں ہو سکے گا اور گردشی قرضے میں کمی کیلیے بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ کو منظور نہیں کیا جائے گا۔

تیکنیکی گرانٹس، فنڈز کے اجرا کیلیے پرنسپل آفیسر کی منظوری کے بعد ای سی سی سے منظوری لینی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق نان کیش ایڈجسٹمنٹ کے باعث متعدد وزارتوں اور ڈویژنز کیلیے فنڈز کیش میں ڈیل کیا جائے گا جب کہ آئی ایم ایف کونان کیش ایڈجسٹمنٹ کی شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں