اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر طیارے مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کررہے ہیں، فضائی مشق برائٹ اسٹار 2 ہفتوں تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں بین الاقوامی فضائی مشق "برائٹ اسٹار 2023” کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر طیارے مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کررہے ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے دستے میں ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔

- Advertisement -

پاک فضائیہ نے کہا کہ برائٹ اسٹار مشق ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے، 1995 کے بعد مختلف ممالک کو مشق میں شرکت کیلئے مدعو کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، برائٹ سٹار سب سے بڑی اور پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک ہے۔

مشق کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، مشق حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی، مشق حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ترجمان کے مطابق فضائی مشق برائٹ اسٹار 2 ہفتوں تک جاری رہے گی، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اپنے فضائی، بحری اور بری اثاثوں کے ساتھ حصہ لیں گے، اس کے علاوہ پاکستان، امریکا، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت 34 ممالک حصہ لیں گے۔

فضائی مشق برائٹ اسٹار مستقبل میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کو یقینی بنائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں