تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

پاکستان امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ کے لیے امریکی وفد 7 جون کو پہنچے گا

اسلام آباد: امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ کا دوسرا دور آئندہ ہفتے ہوگا، جس کے لیے امریکی وفد 7 جون کو اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق ایک روزہ پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ 8 جون کو اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی وفد سات جون کو پہنچے گا۔

ڈپٹی، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ، امریکی سفیر ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر صحت کریں، سیکریٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر بصیر اچکزئی ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ہیلتھ ڈائیلاگ کا دوسرا دور پاکستان کی درخواست پر منعقد ہو رہا ہے، اس کا پہلا فیز جولائی 2022 میں امریکا میں ہوا تھا، جب کہ دوسرا فیز ستمبر 2022 میں ہونا تھا، تاہم سیلاب کے باعث مؤخر ہو گیا تھا۔

ہیلتھ ڈائیلاگ میں شعبہ صحت میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات ہوگی، متعدی امراض، سی ڈی سی، ڈریپ کو درپیش چیلنجز اور اصلاحات زیر غور آئیں گی، انٹرنیشنل بارڈر ہیلتھ سیکیورٹی سروسز کی بہتری کے لیے اقدامات پر بات ہوگی، اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز پر عمل درآمد کے لیے اقدامات پر غور ہوگا۔ نیوٹریشن اور ماں بچے کی صحت کے مسائل، اور انسداد ملیریا، ٹی بی، ایڈز کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ کا آغاز امریکا کی جانب سے کیا گیا تھا، اس کے 9 سے زائد ورچول راؤنڈز ہو چکے ہیں، پہلے دور میں درپیش چیلنجز کی نشان دہی کی جا چکی ہے، آٹھ جون ہونے والے ڈائیلاگ میں امریکا شعبہ صحت میں ممکنہ تعاون سے آگاہ کرے گا، اور پاکستانی ہیلتھ سیکٹر کے اصلاحات کے لیے مالی و تکنیکی معاونت کرے گا۔

امریکا پاکستان کو شعبہ صحت کی ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں، اور پاکستانی ماہرین کی ٹریننگ، ہیلتھ سیکٹر اپ گریڈیشن میں بھی تعاون کرے گا۔

Comments

- Advertisement -