جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

قرض کی ادائیگی: پیرس کلب کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: پیرس کلب نے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مہلت دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو باضابطہ طور پر ان ممالک میں شامل کر لیا گیا ہے جو قرض کی ادائیگی میں تاخیر کرسکتے ہیں۔قرضوں کی ادائیگی میں مہلت جی 20 قرض ریلیف ڈیل کے تحت ممکن ہوئی ہے۔

پیرس کلب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی سے 31 دسمبر 2020 تک پاکستان کا قرض موخر کر دیا گیا ہے، سہولت سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف مل سکےگا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا قرض موخر کیاگیا،جی 20 ممالک بھی قرضوں کو موخرکرنے کی توثیق کرچکے ہیں۔

جی 20 گروپ اور فرانسیسی وزارت خزانہ کی معاونت سے کام کرنے والے پیرس کلب نے رواں سال اپریل میں 77 غریب ترین ممالک کی جانب سے رواں سال قرض کی ادائیگیوں کو روکنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی تاکہ وہ ممالک کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرسکیں۔

پیرس کلب کے مطابق تازہ ترین معاہدے کے تحت 12 ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف مل سکے گا۔قرضوں میں ریلیف کے حوالے سے کل 30 ممالک نے درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں پاکستان نے جی 20 ممالک سے مزید کسی قسم کے مراعاتی قرض نہ لینے کی یقین دہانی کے ساتھ قرض کی ادائیگی میں ریلیف کی دخواست کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں