تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’تعطیلات گزارنے کے حوالے سے بہترین ممالک میں پاکستان سرفہرست‘

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ انڈیکس کی 2020میں تعطیلات گزارنے کےممالک کی فہرست جاری میں پاکستان سر فہرست آ گیا۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ورلڈ انڈیکس کی 2020میں تعطیلات گزارنے کے حوالے سے 20 بہترین ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے، پاکستان دنیا بھر میں تعطیلات گزارنے کیلئے بہترین ملک گردانا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سرفہرست ہونا عالمی برادری کامثبت پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، جارحانہ پالیسیوں پربھارت کےلیےٹریول ایڈوائزری جاری ہورہی ہے جب کہ دوسری طرف پاکستان کووزٹ کیلئے بہترین جگہ قرار دیا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور ملک کو تعطیلات کے لیے بہترین بنانے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور قوم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Comments

- Advertisement -