تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان اور چین اپنے دشمنوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے

راولپنڈی : چینی سفیر نے سی پیک سے متعلق کہا ہے کہ دونوں حکومتیں سی پیک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں اور اپنے دشمنوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کا اظہار چینی سفیر یاوجنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جی پنگ نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم چینی صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

یاوجنگ کا کہنا تھا کہ صدر کا پاکستان کا دورہ اس سال شیڈول میں شامل تھا جو کرونا وائرس کے باعث ری شیڈول کیا گیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ میں چینی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، دونوں حکومتیں مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ طے کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی بزنس کمیونٹی زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے، ونوں حکومتیں سی پیک کو درپیش خطرات سےآگاہ ہیں اور پاکستان اور چین دونوں ملکر ان خطرات کو شکست دیں گے، اپنے دشمنوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

چینی سفیر یاو جنگ نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے ہم پر اعتماد ہیں، سی پیک کے حوالے سے دونوں ممالک مستفید ہوسکیں گے اور سی پیک کے حوالے سے منفی عناصر ہمیں تعاون سے نہیں روک سکتے۔

Comments

- Advertisement -