ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے ماہرین کےدرمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاشی اعدادو شمار سمیت اہم ڈیٹا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کیلئے معاشی اہداف پر غور کیا گیا، پاکستان اور آئی ایم ایف میں رواں مالی سال بجٹ اہداف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی پر اتفاق کرلیا۔

- Advertisement -

ایف بی آر کے ڈائریکٹ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4،216 ارب سے بڑھاکر4،597 ارب کرنے اور سیلز ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3ہزار425ارب سےکم کرکے 3ہزار166 ارب کرنے پر اتفاق کرلیا۔

فیڈرل ایکسائزڈیوٹی وصولی کا ہدف 571 ارب سے کم کرکے561 ارب کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی مد میں وصولیوں کا ہدف 918 ارب سے بڑھا کر923 ارب کرنے پراتفاق ہوا۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات میں 235ارب روپے کی کمی لانے پر بھی اتفاق کیا گیا، رواں مالی سال کیلئے سود کی ادائیگیاں 231ارب کمی سے 8،371ارب روپے اور دفاعی بجٹ 35ارب اضافے سے 1،839 ارب روپے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص وفاقی ترقیاتی بجٹ اور سبسڈی کی رقم برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں