اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی مذاکرات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو جولائی سے ستمبر تک کے ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال 1150 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 52 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی مذاکرات ہوئے، آئی ایم ایف کو جولائی سے ستمبر تک کے ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم کو بتا یا گیا کہ ترقیاتی بجٹ میں تکمیل کےقریب پراجیکٹس کوفنڈزکی فراہمی ترجیح ہے، رواں مالی سال 1150 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 52 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

دستاویز کے مطابق جولائی تا ستمبر وفاقی وزارتوں نے صرف 46 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کیے، جس میں وفاقی محکموں نے 6 ارب چالیس کروڑ اور کابینہ ڈویژن نے پہلی سہ ماہی میں 22ارب روپےترقیاتی کاموں پرلگائے۔

آبی وسائل نے 10 ارب 29 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پر لگائے، آئی ایم ایف کو بریفنگ جولائی تا ستمبر ریلوے کو محض ڈیڑھ ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا۔

اس کے علاوہ وزارت ہاؤسنگ نے ڈھائی ارب ، ہائر ایجوکیشن نےدو ارب ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کودو ارب نو کروڑ اور وزارت آئی ٹی کوایک ارب چالیس کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں