اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کہاں ہوگی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت غیر جانبدار مقام پر ہوگی۔

امریکی وزیر خاارجہ مارکو روبیو کے مطابق 48 گھنٹے میں پاک بھارت سینئر حکام اور نائب امریکی صدر کی بات چیت ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ گفتگو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ جے شنکر، مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول شامل تھے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی، بات چیت پر متفق ہوگئے ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم مودی اور وزیراعظم شہباز شریف کی داشنمندی، امن کا راستہ چننے کو سراہتے ہیں۔

اب سے کچھ دیر قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر نافذ العمل ہوگیا ہے، پاکستان نے واضح کہا تھا کہ بھارت رکے گا تو ہم بھی جواب نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت جاری رکھی جس کا ہم نے بھی مؤثر جواب دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں