تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے یکطرفہ فیصلے سے کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب ننایا مہوٹا سے گفتگو کے دوران کرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کی ہم منصب ننایا مہوٹا کا ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا، دونوں وزرائے خارجہ میں دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

گفتگو میں وزیر خارجہ قریشی نے افغانستان میں سلامتی اور استحکام کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتے انسانی بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے، افغانستان کے لیے عالمی برادری کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ضرورت ہے کہ افغانوں کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ کو کابل سے انخلا میں پاکستان کی معاونت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کے شواہد پر مبنی ڈوزیئر عالمی برادری کو پیش کیا، توقع ہے کہ نیوزی لینڈ تکنیکی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کیوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

Comments

- Advertisement -