جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں، طیب اردوان

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی اور جاری رکھیں گے۔

استنبول شپ یارڈ پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ پاک ترکیہ ماہرین ملجم منصوبے میں اہم کردار ادا کر رہےہیں پاکستان اور ترکیہ کےگہرے برادرانہ تعلقات ہیں.

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہے اور جاری رکھیں گے دوطرفہ دفاعی تعاون باہمی تعلقات کااہم ستون ہے پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمےکیلئےمتحد ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں، ترکیہ نے ہر عالمی فورم اور مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، صدر رجب طیب اردوان دور اندیش راہنما ہیں، ان کی قیادت میں ترکیہ جدید فلاحی ریاست بن چکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں