لارڈز: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے بارہ رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لئے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، محمد عامر چھ سال بعد اسی گراؤنڈ سے کیرئیر کا آغاز کریں گے جہاں سے کیرئیر کو بریک لگی تھی، پریکٹس میچ میں ناکام محمد حفیظ اورشان مسعود کی جوڑی اوپننگ کے فرائض انجام دیں گی، ون ڈاؤن پوزیشن پر اظہرعلی اورچوتھے نمبر پر مرد بحران یونس خان بیٹنگ کریں گے۔
اسد شفیق چھٹے اوروکٹ کیپر سرفرازاحمد ساتویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے، بارہ رکنی اسکواڈ میں چار فاسٹ بولرز اورایک اسپنر کو جگہ دی گئی ہے،محمد عامر اور یاسرشاہ کی شرکت یقینی ہے، دسویں اورگیارہویں کھلاڑی کے لیے وہاب ریاض، راحت علی اورعمران خان میں سے دوبولرز کا چناؤ کیا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں شروع ہوگا۔