پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر نیل ویگنر نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہفتے سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر اور دوسرا 3 سے 7 جنوری 2021 کو کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

کیوی اسکواڈمیں کین ولیمسن،ٹام بلنڈل،کائل جیمی سن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکولز، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر، نیل ویگنر،بی جےواٹلنگ،ول ینگ شامل ہیں۔

کیویز کے خلاف ٹیسٹ میچ کےلیے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں پندرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

سیریز سے قبل نیوزی لینڈ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں فاسٹ بولر نیل ویگنر نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین کیپس میں کلاس پلیئرز شامل ہیں۔

عالمی نمبر تین فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کلاس کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک خطرناک سائیڈ ہے لہذا ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں اپنے کھیل میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں