تازہ ترین

کراچی میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے پاک فوج کے اقدامات

پاک فوج کے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا، بر وقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

پاک فوج نے بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی حالیہ پیشین گوئی کے مطابق ایڈوانس حکمت عملی تیار کر رکھی تھی، کراچی میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی۔

پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا، بر وقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا، پاک فوج کے جوان شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ ابھی بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی حد تک تیز بارشوں کا اسپیل ختم ہوگیا ہے، ہلکی اور معتدل بارش کہیں کہیں ہوسکتی ہے۔

جمعہ کی صبح سیاہ بادلوں نے گرج چمک کے ساتھ کراچی کا محاصرہ کیا تو لگا، بارش موسلادھار ہوگی، مگر ایسا ہوا نہیں، سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں ذرا تیز بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔

Comments

- Advertisement -