The news is by your side.

پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں سی پی این ای اور فیڈرل آف یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے ملاقات کی۔

صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔

عمران خان نے کہا کِہ میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے منگل کو مارچ دوبارہ شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ 10 سے 15 دن میں پنڈی پہنچے گا، میں خود پنڈی آؤں گا، پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے، اور خود انھیں لیڈ کروں گا۔

عمران خان نے کہا تھا 3 دن ہو گئے پنجاب حکومت بھی ہماری ہے، اس کے باوجود ہم ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹوا پائے، سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ 3 لوگ ملوث ہیں، مجھے یقین ہے کہ ان 3 لوگوں نے یہ سب کچھ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ اور سابق وزیر اعظم ہوں، جب میں ایف آئی آر نہیں کٹوا پا رہا تو باقی قوم کیا کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں