اشتہار

پاک فوج مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج ارض وطن کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے میدان آگئی، پاک فوج مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے گی جبکہ آرمی چیف کی زیرنگرانی آج 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سبزوشاداب پاکستان کے تحت پاک فوج قومی شجرکاری مہم میں شامل ہوگئی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بیس لاکھ پودے لگانے کے عمل میں شامل ہوں گے، ان کی اہلیہ بھی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگائیں گی ، پاک فوج مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے گی، اس شجرکاری مہم کو ‘سرسبز و شاداب پاکستان’ کا نام رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں مون سون کی شجرکاری مہم جاری ہے، اس سال مو ن سون کے دوران قومی سطح پر چار کروڑ 71 لاکھ 40 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ماحول کو بہتر بنانے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے اور غربت کے خاتمے میں جنگلات کی اہمیت کواجاگر کرنے کیلئے باقاعدگی سے شجرکاری مہمات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی کے پروگرام سرعام کی ٹیم اور رضا کاروں نے 71ویں یوم آزادی سے قبل ملک بھر میں چودہ لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا تھا جس میں معروف شخصیات سمیت عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں