مینگورہ: پاک فوج نے سیلاب کے باعث سوات میں پھنسے اسپین سے تعلق رکھنے والے سیاح جوڑے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا ہے۔
ہسپانوی جوڑے نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے وادی سوات میں پھنس گئے تھے، پاکستان آرمی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں ریسکیو کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم بہت بُرے پھنس گئے تھے، بہت مشکل میں تھے، بارش زیادہ تھی اور دریا میں طغیانی تھی۔ جوڑے نے اردو میں اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا: ’شکریہ پاکستان آرمی‘۔
Spanish tourists rescued from Swat valley by Pak army. Pakistan army zindabad!!#FloodSituation #FloodinPakistan #PakArmyRescueEfforts pic.twitter.com/kTGE4auX6K
— Akbar Khan (@OlasNama) August 28, 2022
دوسری جانب پاک فوج نے کمراٹ اور دیر میں ریسکیو آپریشن کیا اور کئی گھنٹے سے پھنسے سیاحوں کو بچالیا۔
ایک خاتون سیاح نے پاک فوج سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہم پھنس گئے تھے، پاک فوج نے ہمیں بچالیا، پاک فوج کے افسر اور جوان میرے بیٹے ہیں۔