تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، ملتان کور نے میدان مار لیا

راولپنڈی: پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں میں ملتان کور بازی لے گیا، راولپنڈی کور نےدوسری پوزیشن حاصل کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کی اختتامی تقریب منتعد ہوئی، جس میں لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں پاکستان آرمی کی 8اور8بین الاقوامی ٹیموں نےحصہ لیا، بین الاقوامی ٹیموں میں اردن، مراکش، نیپال، ترکی، ازبکستان، کینیا، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلہ 7 سے 9 مارچ تک 60 گھنٹے پر محیط تھا، مقابلےمیں انتہائی مشکل ماحول میں مختلف ایونٹس شامل تھے، جس میں ٹیموں کی جسمانی برداشت، ذہنی چستی اور حکمت عملی کی مہارت جانچی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان کور نےمقابلہ جیت لیا جبکہ راولپنڈی کور نےدوسری پوزیشن حاصل کی، بین الاقوامی ٹیموں میں سونے کے تمغے نیپال،ترکی اور ازبکستان نےجیتے، چاندی کے تمغے کینیا،مراکش اور سری لنکا کے نام رہے، اردن اور سعودی عرب کی ٹیموں نے کانسی کے تمغے حاصل کئے، مہمان خصوصی نے مقابلے کےشرکا میں انعامات اورمیڈلز تقسیم کئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں سعودی اور مراکشی سفرا سمیت شریک ممالک کے مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -