پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان آرمی کا سیکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ ہوگیا، قطر نے پاکستان سےفیفا ورلڈ کپ سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ ہوگیا ، یہ دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان آرمی ورلڈ کپ کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی ، پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔

- Advertisement -

قطر نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی اور قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اس ضمن میں8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ فٹبال کا عالمی کپ فیفا 2022 خلیجی ملک قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں