جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاوس لاہور کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:پاک آرمی کے ویٹرنز آف آرمڈ فورسز کے وفد نے جناح ہاؤس لاہورکا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ویٹرنز آف آرمڈ فورسز کے وفد نے جناح ہاوس لاہور میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ویٹرنز آف آرمڈ فورسز کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا واقع ہے، بابائے قوم کے گھر کو جلانے والے اور پاکستان کی سرحدوں کے محافظوں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند کسی طور بھی قابلِ قبول نہیں انکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے دلخراش واقعات کے بعد شہداء پاک فوج کے لواحقین سمیت غازیانِ پاک فوج کے دل بھی صدمے سے دوچار ہیں اور دُکھ کے عالم میں ہے۔

ویٹرنز آف آرمڈ فورسز نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی اس افسوس ناک شرپسندی میں ملوث ہے انکوکڑی سے کڑی  سزا ملنی چاہیے کیونکہ کوئی بھی محبِ وطن پاکستانی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں