اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

پاکستان آرمی کا کے2 بیس کیمپ سے کامیاب ریسکیو مشن

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان آرمی نے کے ٹو بیس کیمپ سے کامیاب ریسکیو مشن کرتے ہوئے کوہ پیماثمینہ بیگ کو صحت خراب ہونے پر ریسکیو کر لیا۔

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ بین الاقوامی سطح کی کےٹو ایکسپیڈیشن کاحصہ تھیں۔ وہ ایکسپیڈیشن میں پاکستان اور اٹلی کے کوہ پیماؤں کی مشترکہ ٹیم کاحصہ تھیں۔

ثمینہ بیگ کو 5 جولائی 2024 کو صحت کی سنگین حالت کے پیشِ نظر کوہ پیما مشن چھوڑنا پڑا۔ ابتدائی طور پر ثمینہ بیگ کو کے 2بیس کیمپ منتقل کیا گیا جہاں گھوڑے پر واپس اسکولی لے جایا گیا۔

- Advertisement -

پاکستان آرمی ایوی ایشن کی ریسکیو کیلئے تیار فلائٹ موسم کی خرابی کی وجہ ممکن نہ ہوسکی۔ ثمینہ بیگ کواسکولی سےآج صبح  بذریعہ سڑک منتقل کرناشروع کیا گیا۔

اونچائی کم ہونے سےثمینہ بیگ کی صحت میں بہتری آئی  ہے۔ پاک آرمی ڈاکٹرز کی ٹیم بھی سی ایم ایچ اسکردو میں موجود ہے۔  ثمینہ بیگ کی اسکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ صحت کی حالت کا جائزہ لینے پر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں