اشتہار

قرض کے لیے پاکستان کی آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس شعبے کے گردشی قرضوں میں کمی کرنے اور قیمتوں کی بر وقت ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان قلیل مدتی قرض پروگرام کیلئے جائزہ مذاکرات کے دوسرےروز کا اندرونی احوال سامنے آگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن حکام نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی اور آئی ایم ایف کوگیس شعبےکے گردشی قرضے میں کمی اور گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ بروقت کرنےکی یقین دہانی بھی کرادی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال گیس شعبے کے گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا،سودسمیت پیٹرولیم سیکٹرکا گردشی قرضہ3ہزار22ارب روپے پر پہنچ چکا ہے، سود کے بغیر پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 2300 ارب ہے۔

ذرائع نے کہا کہ حکومت گیس شعبے میں اصلاحات ،سستی توانائی پلان پر کام کررہی ہے، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری، مقامی وسائل پرانحصارحکومت کی ترجیح ہے، درآمد پر انحصارکم اورمقامی وسائل سےپیداوار بڑھانا ترجیح ہے، سسٹم میں 29 فیصد درآمدی گیس کا حصہ شامل ہے۔

حکومتی ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کاسالانہ پٹرولیم گروپ کادرآمدی بل ساڑھے17ارب ڈالرزپر پہنچ چکا ہے، مقامی آئل ریفائنریز سے پیداوار بڑھانےکےپلان پرکام ہورہا ہے، مقامی ریفائنریزکی اپ گریڈیشن سےساڑھے6 ارب ڈالرزسرمایہ کاری متوقع ہے۔

آئی ایم ایف شرائط پر پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بالائی حد تک بڑھائی گئی، اس وقت پیٹرول ، ڈیزل پر لیوی فی لیٹر 60 روپے وصول کی جارہی ہے، اس کے علاوہ یکم نومبر2023سےگیس ٹیرف میں تقریباً200 فیصد تک اضافہ کیا گیا، یکم فروری2024 سے گھریلو صارفین کیلئےگیس67 فیصد تک مزید مہنگی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں