اشتہار

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پی سی بی کا طلبہ کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے موقع پر طلبہ کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی نے میچ دیکھنے کے لیے طلبہ کو خصوصی دعوت دے دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

600 طلبہ روزانہ خصوصی دعوت پر آخری ٹیسٹ میچ دیکھیں گے۔ 13 سال بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔  اسٹیڈیم میں موجود دیگر تماشائیوں کے لیے شٹل سروس دستیاب ہوگی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد میں او آئی سی اجلاس اور سیاسی سرگرمیوں کے تناظر میں سکیورٹی خدشات کے باعث راولپنڈی میں شیڈول میچز کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ تمام چار وائٹ بال میچز قذافی اسٹیڈیم میں منتقل کر دیے جائیں گے جہاں ٹیمیں 21 مارچ سے شروع ہونے والا سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں