تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی شکست دے دی

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں باآسانی شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلا ون ڈے میچ باآسانی6وکٹوں سے اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 256رنزکا ہدف49ویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم ،فخرزمان،محمدرضوان کی نصف سنچریاں اسکور کیں، بابراعظم 66، فخر زمان 56 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان86گیندوں پر77رنزبنا کرناقابل شکست رہے۔

دو سال بعد ون ڈے ٹیم میں کم بیک کرنےوالےحارث سہیل نےجارحانہ32رنزبنائے،مہمان ٹیم کی جانب سے مائیکل بریسویل2،ٹم ساؤتھی اورگلین فلپس1،1وکٹ لےسکے۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک روزہ میچز میں یہ مسلسل نویں فتح ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی جانب سے مچل بریسول 43، ٹام لیتھم 42،گلین فلپس 37 اور ڈیرل مچل کے 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ون ڈے ڈیبیو کرنے والے میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز اور وسیم جونئیر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کیوی بیٹرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے

واضح رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نائب کپتان شان مسعود کو آرام دیا گیا، ون ڈے ٹیم میں دو سال بعد مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی واپسی ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان کریں گے جب کہ مڈل آرڈر میں بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -