اشتہار

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی 20 میں9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم آخری اوور میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

شاہین شاہ آفریدی کو شاندار بولنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

- Advertisement -

ٹم سائفرٹ کی 52 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں گئیں، جوش کلارکسن نے 26 گیندوں پر 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

کپتان مائیکل بریسویل 23 رنز بناسکے، مارک چیپمن 12 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، ٹام بلنڈل کو 4 رنز پر شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسامہ نے دو، شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف تھا۔

کپتان بابر اعظم نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، فخر زمان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اوپنر صائم ایوب ایک رن بنا کر رورکی کا نشانہ بنے، عثمان خان 31 رنز بنا کر ایش سودھی کو وکٹ دے بیٹھے۔

افتخار احمد کو 6 رنز پر نیشم نے آؤٹ کیا، شاداب خان 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم رورکی، جمی نیشم، ایش سودھی اور بین سیئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، زمان خان کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بیٹنگ ہی کرتے، کوشش کریں گے 180 سے 190 رنز بنائیں۔

کیوی کپتان ٹام بریسویل کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کنڈیشن گزشتہ میچ کی طرح رہیں گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

واضح رہے کہ پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں