دبئی: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن کو دوسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔
دبئی میں اکستان اور ویسٹ انڈیز درمیان کھیلے جانے والے تین میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پاکستان کی جانب سے اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف اوپننگ کرنے آئے۔ تاہم شرجیل جلد ہی 2 کے انفرادی اسکور پر بدری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
خالد لطیف نے 39 رنز بنائے، وہ رن آؤٹ ہو ئے جبکہ بابر اعظم 19 کے انفرادی اسکور پر بریتھویٹ کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
شعیب ملک 37 رنز بنا کر براوو کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، سرفراز 46 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عمر اکمل نے کوئی رن نہیں بنایا، مقررہ اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 4 کھلاڑی ے نقصان پر مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو قابو کرلیا، اوپنرز نے جان چھڑائی تو مڈل آڈرنے بھی جان نہ لڑائی، سیمویلز، براوؤ اور کیرون پولارڈ کسی کا بلا نہ چل سکا۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سنیل نرائن نے جان ماری لیکن بہت دیر ہوچکی تھی، پاکستان نے میچ سولہ رنز سے جیت کر ورلڈ چیمپیئن کےخلاف سیریز جیت لی۔
میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج ہم پاکستانی اسپینرز کو کھیلے کی کوشش کریں گے ۔
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کل کی جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں اور اہم گزشتہ میچ کی طرح آج بھی کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔