منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

پاکستان کی سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کو بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کو بڑی پیشکش کردی اور کہا اگرسعودی حکومت چاہے تو خود ہوٹل بناکر چلاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کو اسلام آباد کے دو فائیواسٹارزہوٹلز کی نجکاری میں جوائنٹ وینچرکی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وفد کو پیشکش کی گئی ہے کہ اگرسعودی حکومت چاہے تو خود ہوٹل بناکر چلاسکتی ہے، سی ڈی اے زمین فراہم کرےگی۔

سعودی وفد کو پی آئی اے اور ،ایئرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچراورمٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

خیال رہے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان میں موجود ہْیں، سعودی وفدمیں سرمایہ کاری،پانی وزراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل اور توانائی کے وزیر شامل ہیں۔

وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع کاجائزہ لے گا جبکہ مختلف معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی توقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں