جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستانی نژاد عدیل منگی کو پہلا امریکی مسلم جج بننے میں نئی مشکل کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد مسلم عدیل منگی جنہیں صدر جو بائیڈن نے امریکا کی وفاقی اپیلٹ کورٹ کا پہلا مسلم جج نامزد کیا تھا انہیں نئی مشکل نے آن گھیرا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد عدیل منگی کو نیواڈا کی ڈیموکریٹ سینیٹر جیکی روزن کی اس عہدے کے لیے مخالفت کا سامنا ہے اور جیکی نے ان کی مخالفت میں ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل دو ڈیموکریٹس سینیٹرز کیتھرین کورٹیز ماستو اور جو منچین بھی عدیل منگی کی اس عہدے کے لیے توثیق کرنے سے انکار کر چکے ہیں جب کہ ری پبلیکنز سینیٹر پہلے ہی ان کی مخالفت کا اعلان کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

اس صورتحال میں باوجود اس کے کہ ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، سینیٹ سے عدیل منگی کی توثیق انتہائی مشکل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں امریکا کے صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد نوجوان عدیل منگی کو وفاقی اپیلٹ کورٹ کا جج نامزد کیا تھا اور اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ عدلیہ میں تنوع کے وعدے کو پورا کر رہی ہے۔ عدلیہ اور آئین و قانون کی حکمرانی کے وقف کرنے والوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ویڈیو: امریکا کے پہلے نامزد مسلم جج سے ٹرمپ کے سینیٹرز کی بد اخلاقی

تاہم جب وہ دسمبر میں  اپنی نامزدگی کی توثیق کے لیے سینیٹ میں پیش ہوئے تھے تو وہاں سابق صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلیکن کے سینیٹرز نے ان سے بد تمیزی کرتے ہوئے اسلامو فوبیا سوالات کی بوچھاڑ کر دی تھی جس کے عدیل منگی نے انتہائی تحمل اور متانت سے جوابات دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں