اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان نے کس سے کتنا قرض لیا؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

دستاویز کے مطابق رواں سال جولائی سے اگست 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 7 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

انسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ کریڈٹ سے 9کروڑ 84 لاکھ ڈالر اور اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے 88 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

سعودی عرب سے آئل فیسیلیٹی کی مد میں 20 کروڑ ڈالر ملے اور چین سے 49لاکھ ڈالر اور فرانس سے 32 لاکھ ڈالر قرض ملا۔

جولائی سے اگست کے دوران 1کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی ملی۔ جولائی سے اگست مجموعی طور پر 43کروڑ 93 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں