ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پاکستان میں 900 فٹ بلندی پر ’’ڈولی حادثہ‘‘ پر بنی ڈاکومینٹری کانز فلم میلے میں

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ خیبر پختونخوا میں 900 فٹ بلندی پر ڈولی حادثہ پر بنی ڈاکومینٹری فلم کی جھلکیاں فرانس میں جاری کانز فلم میلے میں دکھائی جائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع الائی میں 2023 کی دو پہاڑوں کے درمیان زمین سے 900 فٹ کی بلندی پر ڈولی حادثہ پیش آیا تھا اور راستہ عبور کرنے والے طلبہ اور عام لوگ زندگی اور موت کےدرمیان لٹک گئے تھے۔

ایمی ایوراڈ کے لیے نامزد پاکستان کے ڈائریکٹر محمد علی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں بتایا ہے کہ کے پی میں ہونے والے اس حادثے پر ڈاکومینٹری فلم کی تیاری جاری ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ہمیں کینز 2025 میں اپنی دستاویزی فلم ‘ہنگنگ بائی اے وائر’ (فی الحال پروڈکشن میں) کا ایک مختصر پیش نظارہ پیش کرنے پر بے حد فخر ہے۔ یہ فنکاروں اور فلم سازوں کی حیرت انگیز طور پر باصلاحیت ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے کا ایک ناقابل یقین تجربہ رہا ہے، جس سے کہانی کے اس پلس پاونڈنگ تھرلر کو سنانے میں مدد ملے گی۔

اسکول کے بچوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کی اس معجزانہ ریسکیو نے اگست 2023 میں ہیروز کے ایک انتخابی رگ ٹیگ مجموعہ کے ذریعے ہوا میں 900 فٹ تک معلق رہ کر دنیا کو مسحور کر دیا۔ اب ہم سب کو یہ کہانی سنانے کو ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع آلائی میں اگست 2023 میں اسکول جانے والے طلباء اور عام شہریوں کی ڈولی کو حادثے پر ڈاکومینٹری فلم کی جھلکیاں کانز فلم میلے 2025 میں پیش کی جائیں گی۔

 

واضح رہے کہ کیبل کار کی رسی ٹوٹنے کا واقعہ اگست 2023 میں الائی ضلع میں صبح سات اور آٹھ بجے کے درمیان پیش آیا تھا۔ اس کو مقامی زبان میں ڈولی کہا جاتا ہے اور زمینی راستہ نہ ہونے کے باعث طلبہ اس ڈولی کے ذریعہ اسکول جا رہے تھے کہ دو رسیاں اچانک ٹوٹنے سے کیبل کار (ڈولی) فضا میں کئی فٹ بلندی پر لٹک گئی تھی۔

سارا دن کی مشقت کے بعد رات کے وقت طلبہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ ریسکیو میں مقامی افراد اور انتظامیہ کے ساتھ فوج کے جوانوں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا تھا۔

بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن، ڈولی کی تار ٹوٹنے سے ریسکیو کی تکمیل تک کیا کیا ہوا؟

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں