اشتہار

’بھارت فیورٹ ضرور ہے لیکن پاکستان ورلڈکپ جیت سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ 2023 جیتنے کے لیے فیورٹ ضرور ہے لیکن پاکستان کو بھی کم تر نہیں سمجا جا سکتا اور گرین شرٹس کے ٹرافی پر قبضہ جمانے کی صلاحیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کا باؤلنگ اٹیک دنیا کے بہترین باؤلنگ اٹیک میں سے ایک ہے اور ان کا کپتان ایک بہترین کھلاڑی ہے۔

ایک انٹرویو میں وسیم اکرم سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان اس سال ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ "یقینا میں ہاں کروں گا” دونوں شاندار ٹیمیں ہیں ہمارا کپتان ایک بہترین کھلاڑی ہے اور ہمارے پاس بہترین تیز رفتار بولنگ لائن اپ ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اس وقت بہترین فارم میں ہیں انہوں نے اپنی ٹیم کو دوسری بار پی ایس ایل میں فتح دلائی ہے وہ ایک آل راؤنڈر کے طور پر کافی ترقی کر رہے ہیں اس کے بعد حارث رؤف اور نسیم شاہ ہیں۔ (محمد) حسنین ہیں احسان اللہ ایک پرجوش نوجوان فاسٹ باؤلر ہیں میرے خیال میں چونکہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے، اس لیے وہ ٹیم ہے جو مضبوط باؤلنگ اٹیک کے ساتھ کامیاب ہو گی کیونکہ پچز بلے بازوں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔”

سوئنگ کے سلطان کا خیال ہے کہ مضبوط ترین باؤلنگ اٹیک والی ٹیم ٹورنامنٹ میں کامیاب ہو گی، خاص طور پر بھارت میں جہاں پچز بلے بازوں کے موافق ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں