اشتہار

’پاکستان کو بھارت میں ورلڈ کپ جتوانا ہدف ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 2023 کا ورلڈکپ جتوانا حتمی ہدف ہے۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ اور آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں فتح سے ہمکنار کروانا چاہتے ہیں جو کرکٹ کے مشکل ترین چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے چکی ہے اور پاکستان کے لیے ایسا کرنا ممکن ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر مکی آرتھر نے نوجوان بلےباز محمد حارث اور صائم ایوب کی صلاحیتوں پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں متحرک اور ناقابل یقین ٹیلنٹ ہیں، دونوں کرکٹرز میچ کا نقشہ تبدیل کرنے کی خوبی موجود ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لیںڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو بطور ڈائریکٹر کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں