اسلام آباد : پاکستان میں کوروناوائرس کے خوفناک پھیلاؤ کے باعث ایک دن میں ریکارڈ1764 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 35 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اموات تعداد 594ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ،گزشتہ24گھنٹوں میں ریکارڈ1764 کیس سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کوروناکےتصدیق شدہ کیسزکی تعداد25ہزار837 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس کے17ہزار713مریض زیرعلاج ہے، گزشتہ24گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے 35اموات ہوئیں اور ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث اموات 594 تک جا پہنچی۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے 9 ہزار 93 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب 10 ہزار 33، خیبرپختونخوا 3,956، بلوچستان 1,725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے صحتیاب مریضوں کی تعداد7ہزار530ہے جبکہ گزشتہ24گھنٹےمیں11ہزار993کوروناٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر ابتک2 لاکھ57ہزار247ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔