اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

پاکستان میں افراتفری پھیل گئی تو حالات کنٹرول میں نہیں رہیں گے، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیل گئی تو حالات کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، عوام کو ریلیف دے، ملک میں افراتفری پھیل گئی تو حالات کنٹرول میں نہیں رہیں گے، وصیت اور وارثت پر چلنے والی پارٹیاں اپنے اندر جمہوریت نہیں لا سکتیں، ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر کا مزید کہنا تھا جمہوریت کے لیے متناسب نمائندگی کا اصول اپنانا ہوگا، الیکشن اصلاحات ہونی چاہئیں، لوکل باڈیز بحال کرکےاختیارات دیے جائیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی ہٹائی جائے، مزدور یونین کو مضبوط بنانا ہوگا، وکلا اور جماعت اسلامی جمہوری قدروں کی پاسداری کرتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی، عدل اور عوامی حقوق کا حصول تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے، وکلا تکمیل پاکستان کی تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں