تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

قومی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

کراچی: قومی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 103 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے عائشہ نسیم نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بسمہ معروف 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے انوکا رناویرا اور اوشادی رانا سنگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے حسینی پریرا 35 اور نیلاکشی ڈی سلوا 21 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں۔

پاکستان کی انعم امین، فاطمہ ثنا، ندا ڈار، طوبیٰ حسن اور ایمن انور نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دی تھی۔

Comments