تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم بھارت کے لیے فضائی حدود مکمل بند کرنے پرغورکررہے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت، افغانستان میں تجارت کے لیے استعمال زمینی راستے بند کرنے کی بھی تجویز ہے، فیصلہ کرنے سے پہلے تمام قانونی پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شروع کیا ہے ختم ہم کریں گے، کشمیر میں جو ہورہا ہے وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار نے جو راستہ اختیار کیا ہے اسے اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، کابینہ میں تجاویز آئیں عملی طور پر فیصلہ ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کو عقل کی بات سمجھ نہیں آرہی ہے۔

واضح رہے کہ فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا کو چار ماہ میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، فروری میں فضائی حدود بند کرنے سے ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

یاد رہے رواں سال جون میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے پاکستان سے روٹ فراہم کرنے کی خصوصی درخواست کی تھی، جسے پاکستانی حکومت نے منظور بھی کر لیا تھا تاہم بھارتی وزیراعظم نے روٹ ملنے کے باوجود ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بعد ازاں عمان اور ایران کے طویل روٹ پر سفر کرنا ہی پسند کیا۔

Comments

- Advertisement -