پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان دفتر خارجہ نے کابل میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر صورت میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں صبح ہونے والے دھماکے میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، دھماکے میں کچھ پاکستانی سفارتکار معمولی زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں اور عملے کی رہائشگاہوں کو نقصان پہنچا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان ہر صورت میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔


مزید پڑھیں : کابل: ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکا،80 افراد ہلاک ، 300زخمی


واضح رہے کہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب دھماکے میں 80 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں