تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کمشمیریوں کے قتل عام میں شدت آگئی ہے پاکستان نے بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز پلوامہ میں 2 کشمیریوں کے ماورائےعدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 دنوں میں 9 کشمیریوں کی شہادت انتہائی قابل مذمت ہے، 5 اگست 2019 کے بعد سے اب تک 609 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت گری کا سلسلہ جاری ہے اور یہ قتل عام بھارت کا کشمیریوں کیخلاف ریاستی دہشت گردی کا واضح مظہر ہے، یاسین ملک کی سزا کے بعد بھارتی افواج نے ماورائےعدالت قتل میں اضافہ کردیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے اور بھارت اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کو تحقیقات کی اجازت دے۔

Comments