اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے 2 کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ختم کرے۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندیاں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت اختلاف رائے دبانے کے لیے آہنی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی اور یو این قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے۔
جعفر ایکسپریس حملے پر بھارتی اور ملک دشمن سوشل میڈیا متحرک
واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں، جب کہ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے بانی مولانا محمد عباس انصاری کا 2022 میں انتقال ہو چکا ہے، ان جماعتوں پر پابندی سے بھارت میں کالعدم قرار دی گئی کشمیری جماعتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔