ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان کی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی برادری خصوصاً اسرائیل کے حامیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دشمنی کے خاتمے، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، وحشیانہ حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ غزہ کے لوگوں کے خلاف جنگی جرائم کے سلسلے میں تازہ ترین ہے، حملہ عام شہریوں کو قتل عام سے بچانے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی کی فوری ضرورت پر بھی زور دیتا ہے۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم عالمی برادری خصوصاً اسرائیل کے حامیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دشمنی کے خاتمے، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے اقدامات کرے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے اور انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

خیال رہے اسرائیل نے غزہ کےجبالیہ مہاجرکیمپ کو ملبے کے ڈھیرمیں تبدیل کردیا ، نقل مکانی کرنے والے مہاجرین پر اسرائیلی فوج نے مہاجرکیمپ میں گولے برسائے، جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 300 زخمی ہوئے۔

جبالیہ مہاجرکیمپ میں فلسطینیوں نےعارضی پناہ لی تھی، تاہم جبالیہ کیمپ میں عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں