اشتہار

پاکستان کی ایرانی شہر شیراز میں مزار پر حملے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں مزار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایران کے شہر شیراز میں مزار پر حملے کی مذمت کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ بزدلانہ حملے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر شدید رنج ہے، پاکستان غم کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمد ردی کا اظہار کرتے ہیں اور حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یاد رہے ایران کے شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق زائرین کی تعداد بیس ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دہشت گرد حملے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے، تین مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں زائرین پر فائرنگ کی۔

دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا اور ایک فرار ہوگیا جبکہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نےحملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں