بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، یہ بیلسٹک میزائل زمین سے زمین تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شاہین تھری بیلسٹک میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے کا مقصد ڈیزائن میں کی گئی تبدیلیوں کا جائزہ لینا تھا۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان نے پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، ڈی جی ایس پی ڈی نےکامیاب تجربےپر سائنسدانوں ،انجینئرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ تجربےسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید بہتری آئےگی۔

اس سے قبل پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، اس دوران زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا ڈیزائن، ٹیکنیکل امور کا کامیاب مشاہدہ کیا گیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں