اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی، پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا ابدالی سارھے چار سو کلومیٹر تک اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ میزائل تجربے کا مقصد آپریشنل تیاری یقینی بنانا اور تکنیکی پیرا میٹرز کی توثیق کرنا تھا، جدیدنیوی گیشن سے لیس ابدالی میزائل چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ ایکسرسائز انڈس کے دوران کیا گیا، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن،فوجی کمانڈ اور اسٹریٹیجک سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔

صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی مبارکباد دیتے ہوئے قومی سلامتی کےتحفظ اور مؤثر دفاع کیلئے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی اسٹریٹیجک فورسز کی تکنیکی مہارت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں